لاہور(نیوزڈیسک) پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس آج ہوگا ،جس میں قومی کرکٹرز کو سنٹرل کنڑیکٹ دینے اور سپر لیگ کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی زیر صدارت ہونے والے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں کرکٹرز کے سنٹرل کنڑیکٹ کے معاملے پر ہونیوالی پیش رفت جبکہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے انعقاد کے متعلق ممبران کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سنٹرل کنڑیکٹ پر ٹیسٹ اور ون ڈے کیدونوں کپتانوں مصباح الحق اور اظہر علی سے ہونیوالے مذاکرات کے نتیجے میں انہیں کی جانیوالی پیشکش سے بھی آگاہ کیا جائیگالہذا اس اجلاس میں سنٹرل کنڑیکٹ اور پی ایس ایل کے یو اے ای کے بجائے قطر میں انعقاد سمیت دیگر اہم فیصلوں کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں