بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

آسٹریلین کرکٹ ٹیم میں اتحاد کا تصور ہی درست نہیں، ہیلی بریکن

datetime 16  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوز ڈیسک)سابق کینگرو پیسر نیتھن بریکن کی اہلیہ ہیلی بریکن نے آسٹریلین ٹیم کے ساتھ بیویوں اور گرل فرینڈز کی موجودگی کے حوالے سے تاریک پہلوو¿ں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم میں اتحاد کا تصور ہی درست نہیں کیونکہ ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے کھینچا تانی رقابت کو جنم دے رہی ہے۔ انہوں نے کینگرو اسکواڈ کو زہریلے سانپوں کا گھونسلہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ میدان میں بیٹھی آسٹریلین کھلاڑیوں کی بیویاں اور گرل فرینڈز ٹی وی پر میچ دیکھنے والوں کو یہ تاثر دے رہی ہوتی ہیں کہ ان میں بے پناہ ہم آہنگی، یگانگت اور محبت ہوگی لیکن سچائی اس کے بالکل برعکس ہے۔ انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بعض کھلاڑیوں کی بیویاں نئے کھلاڑیوں کی آمد کے بعد اپنے شوہروں کے مستقبل کے حوالے سے عدم تحفظ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ نئے کھلاڑیوں کی گرل فرینڈز کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ ہیلی بریکن نے اس عداوت کا الزام براہ راست کرکٹ آسٹریلیا کے سر منڈھ دیا جس کے ساتھ ان کے شوہر نیتھن بریکن کی طویل عرصے سے جاری قانونی جنگ حال ہی میں ختم ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم کے کھلاڑی حریفوں کے بجائے ایک دوسرے سے مقابلے میں مصروف ہیں جبکہ یہ تصور بھی سچائی سے بہت دور کی بات ہے کہ ا?سٹریلین ٹیم میں بڑا اتحاد اور بھائی چارہ ہے کیونکہ ہر کوئی اس حوالے سے فکرمند ہے کہ فلاں شخص اس کی جگہ حاصل کر لے گا اور اس دباو¿ نے ان کی پارٹنرز میں بھی عداوت پیدا کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…