اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

زمبابوے شیڈول طے ، قومی ٹیم 22 ستمبر کو ہرارے میں ڈیرہ ڈالے گی

datetime 15  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیم کے دورہ زمبابوے کا شیڈول طے پاگیا، گرین شرٹس 22 ستمبر کو ہرارے میں ڈیرے ڈال دینگے۔زمبابوے نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرکے 6سال سے ویران سونے میدان آباد کئے تھے، اس دوران مہمان ٹیم نے سخت سیکیورٹی حصار میں3 ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز کھیلے،گرین شرٹس نے زمبابوے کا جوابی دورہ کرنا تھا جس کیلیے بعد ازاں 17اگست سے 7ستمبر تک شیڈول بھی طے کرلیا گیا، اس دوران پاکستان کو اپنی رینکنگ بہتر بنانے اور چیمپئنز ٹرافی میں جگہ پکی کرنے کیلئے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے کا چیلنج درپیش آگیا۔آئی لینڈرز کو 9سال سے ہوم گراو¿نڈز پر زیرکرنے میں ناکام گرین شرٹس کی فارم کو دیکھتے ہوئے اس بار بھی بڑی توقعات وابستہ نہیں تھیں، اس لیے منی ورلڈکپ میں شرکت کی ایک اور امیداور ٹیم ویسٹ انڈیزسمیت زمبابوے میں ٹرائی سیریز کا پلان بھی بنا لیا گیا، سری لنکا میں اظہر علی کی زیرقیادت پاکستان ٹیم نے ون ڈے سیریز جیت کی ایک درجہ ترقی کیساتھ عالمی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر جگہ بنائی، چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے31 ستمبر تک اسی پوزیشن کا برقرار رہنا ضروری ہے،اس سے قبل کیریبیئنز کی کوئی سیریز شیڈول نہیں ہے، ان سے کھیلنے کی صورت میں چند میچز میں شکست ایک بار پھر گرین شرٹس کی تنزلی کا باعث بن سکتی تھی،کیونکہ کوئی باقاعدہ معاہدہ نہیں ہوا تھا، اس لیے پی سی بی نے پہلے ٹرائی سیریز کا منصوبہ ختم کیا، بعد ازاں زمبابوے کیساتھ بات چیت کرکے پاکستان ٹیم کا دورہ بھی موخرکردیا گیا، نئے پلان میں گرین شرٹس کے ون ڈے میچ بھی ٹی ٹوئنٹی کے بعد رکھے گئے تاکہ 31ستمبر کی کٹ آف ڈیٹ سے قبل رینکنگ پر کوئی منفی اثر پڑنے کا خدشہ نہ رہے۔پاکستان اور زمبابوے کے کرکٹ بورڈز میں ٹور کی تاریخوں پر تو قبل ازیں اتفاق ہوگیا تھا، تاہم ذرائع کے مطابق اب باہمی مشاورت سے میچز کا شیڈول بھی طے پاگیا ہے جس کا چند روز میں باقاعدہ اعلان بھی کردیا جائیگا، دونوں ٹیموں کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے،گرین شرٹس 22 ستمبر کو ہرارے میں ڈیرے ڈال دینگے، مختصر طرز کی کرکٹ کا پہلا مقابلہ27 ستمبر کو ہوگا ایک روز کے وقفے کے بعد 29 ستمبر کو دونوں ٹیمیں ایک بار پھر ا?منے سامنے ہونگی، ون ڈے سیریز کا پہلا میچ یکم اکتوبر کو کھیلا جائے گا، دوسرا مقابلہ 3 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا ہے، تیسرا اور آخری معرکہ 5اکتوبر کو ہوگا،قومی ون ڈے ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی شامل کھلاڑی7اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے دبئی پہنچ جائیں گے، کپتان مصباح الحق سمیت دیگر پاکستان سے روانہ ہوکر ان کو جوائن کرینگے، انگلش ٹیم کیخلاف 3ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 13اکتوبر سے شروع ہوگا،بعد ازاں 4ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے، مختصر طرز کے 3مقابلوں میں بھی دونوں ٹیموں کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…