اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ یہ دن جشن منانے کی حد تک نہیں آزادی کی اہمیت اجاگر کرنے کےلئے ہونا چاہیے ¾ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور اظہر علی نے کہاکہ 14اگست کا دن صرف جشن منانے کی حد نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس روز بچوں کو تحریک پاکستان کی اہمیت، ہجرت اور قربانیوں کی لازوال حقیقت سے آگاہ کیا جانا ضروری ہے۔ نوجوان کرکٹرز بچپن میں منائے جانے والے جشن آزادی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نے مصروف کر دیا ہے تاہم اس دن کی اہمیت کو نہیں بھول سکتا۔ کرکٹرز کے مطابق آزاد وطن کی آزاد فضا میں لہراتا ہوا، سبز ہلالی پرچم ان کے جوش و جذبے میں اضافہ کر دیتا ہے جس سے میدان میں ان کی پرفارمنس غیر معمولی ہوتی ہے۔