اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

صرف لاہور میں میچ کرانے کا تاثر ختم کرنا چاہتا ہوں،شہریار خان

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پی سی بی کراچی میں غیر ملکی ٹیموں کی میزبانی کیلئے پ±رامید ہے،چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے صرف لاہور میں میچ کرانے کا تاثر ختم کرنا چاہتا ہوں، مقامی سیکیورٹی حکام نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرادی، کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ کئی ایسوسی ایٹس ٹیمیں پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں، مجھ پر صرف لاہور میں میچ کرانے کا الزام لگایا جاتا ہے جسے آئندہ کراچی میں مقابلوں سے دور کرنا چاہتا ہوں، بعض ٹیموں کو یہاں کھیلنے پر تحفظات ہیں تاہم جو آمادہ ہیں انھیں بھر پور تحفظ فراہم کیا جائے گا، ساو¿تھ اینڈ کلب میں رہائش کے ساتھ دیگر زیادہ بہتر سہولیات میسر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم بنگلہ دیش سمیت کسی غیر ملکی ٹیم پر کسی بھی قسم کا دباو¿ نہیں ڈال رہے، اس حوالے سے وہ اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔ شہریار خان نے کہا کہ بورڈ کرکٹرز کی فٹنس کے حوالے سے سخت پالیسی پر عمل پیرا ہے، مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے والوں کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جائیگا، فٹ رکھنا کوچ یا چیئرمین کا کام نہیں، یہ خود کھلاڑی کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…