ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کو ”پیس ٹیلنٹ“ کے نئے ذخائر مل گئے

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کو ”پیس ٹیلنٹ“ کے نئے ذخائر مل گئے، حکام کو یقین ہے کہ سابق اسپیڈ اسٹار وسیم اکرم کے کیمپ میں تربیت حاصل کرنے والے بولرز ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی سپر اسپیڈ اسٹار پروگرام کے تحت وسیم اکرم کی زیر نگرانی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ختم ہو گیا، اس دوران سابق کپتان نے13روز تک کھلاڑیوں کو بولنگ بہتر بنانے کیلئے مفید مشوروں سے نوازا، آخری دن چیئرمین پی سی بی شہر یارخان نے کیمپ کا دورہ کر کے فاسٹ بولرزکی کارکردگی کا جائزہ لیا، اس موقع پر وسیم اکرم نے انھیں تربیت کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا، بعدازاں پریس کانفرنس میں شہر یارخان نے کہا کہ اس کیمپ کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے، پاکستان کو فاسٹ بولرز کی ایک اچھی کھیپ میسر آگئی، اس سے مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم کو مزید بہتر نتائج کے حصول میں بھی مدد ملے گی، انھوں نے کہا کہ اپنے دور کے عظیم آل راو¿نڈر ملک وقوم کی خدمت کے خواہاں تھے،2013کی طرح اس برس بھی انھوں نے کراچی میں کیمپ لگا کر نوجوان پیسرز کی صلاحیتوں کو ا±جاگر کیا، انھوں نے کہا کہ وسیم اکرم نے سال میں2 مرتبہ ایسے کیمپ لگانے پر آمادگی ظاہر کر دی،ان کا یہ جذبہ قابل تحسین ہے، پی سی بی ان باصلاحیت بولرز کی بھرپور معاونت کرتے ہوئے تربیت کے ساتھ روزگار کی فراہمی اور علم کی روشنی سے منور کرانے میں بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر وسیم اکرم نے کہا کہ مصروفیات کے باوجود اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، اسی جذبے کے تحت اپنے تجربے سے نئے فاسٹ بولرز کی رہنمائی کا خواہاں رہا،گذشتہ کیمپ سے متعدد فاسٹ بولرز سامنے آئے، اب بھی ایسا ہی ہوگا، انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، رواں سال بھی ملک کے دوردراز علاقوں میں جاکر اوپن ٹرائلز کے بعد ہونہار بولرز کو تلاش کیا گیا، پھر انھیں کیمپ میں مناسب تربیت فراہم کی، میری کوشش رہی کہ بولنگ کی بنیادی تکنیک سے آگاہ کرنے کیساتھ ان کی خامیوںکو دور کرسکوں، وسیم اکرم نے کہا کہ فاٹا اور آزاد کشمیر جیسے علاقوں میں ایسے ہیرے موجود ہیں جنھیں مناسب تربیت دے کر عالمی سطح پر متعارف کرایا جا سکتا ہے،این سی اے کے ہیڈکوچ محمد اکرم نے کہا کہ مستقبل میں اچھے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلیے کیمپ میں قومی اے، انڈر19پلیئرز کے ساتھ دور دراز علاقوں سے با صلاحیت بولرز کا انتخاب کرکے تربیت دی گئی، وسیم اکرم بھرپور محنت اور جذبے سے ان کی چھپی ہوئی صلاحیتوں میں نکھار لائے، یہ بولرز پاکستان کا اثاثہ ثابت ہوں گے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…