ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کامران اکمل بھی سرفراز کی حمایت میں کھڑے ہوگئے

datetime 13  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل نے قومی ایک روزہ ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز کی حمایت کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں اور لاپرواہی نہ برتیں۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ سرفراز نے پاکستان کیلئے بہت اچھا کھیل پیش کیا ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ ان کے کیلئے اصل چیلنج ہر میچ میں اپنی شاندار کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور جو کوئی بھی ٹیم کیلئے بہترین کارکردگی پیش کرے وہ ٹیم میں جگہ پانے کا مستحق ہے۔انہوں نے سرفراز کو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز سے ڈراپ کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس پر زیادہ شور مچانے کی ضرورت نہیں،ہمیں کپتان اور اس کے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ وہ ہی فیصلہ کرتا ہے کہ کسی میچ میں ٹیم کیلئے سب سے بہترین کمبی نیشن کیا ہے۔یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کپتان اور کوچ نے سری لنکا کے گرم اور مرطوب موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں آرام کرانے کا فیصلہ کیا ہو کیونکہ سرفراز نے ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل لگاتار تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچوں میں شرکت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ سرفراز اور محمد رضوان کے درمیان مقابلہ ایک اچھی چیز ہے لیکن انہوں نے ابھی تک قومی ٹیم میں دوبارہ واپسی کی امید نہیں چھوڑی۔ہمیشہ کسی نہ کسی موقع پر مقابلہ رہا ہے، ایک دور میں راشد لطیف اور معین خان میں مقابلہ تھا اور پھر ہمارے پاس محمد سلمان، ہمایوں فرحت اور ذوالقرنین حیدر تھے۔وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ میں ہمیشہ یہی کہنے کی کوشش کرتا ہوں کہ ٹیم میں جگہ کیلئے مقابلہ ہونا چاہیے اور اس بارے میں پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ میں اپنے حساب سے صرف اپنی فٹنس کے بارے میں فکرمند رہتا ہوں اور اپنی کارکردگی پر توجہ مبذول رکھتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کا ایک اور موقع ملنے کا منتظر ہوں۔انہوں نے کہاکہ جب کبھی بھی مجھے دوبارہ نمائندگی کا موقع ملا میں اپنی اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہوں اور باقی سب خدا پر چھوڑتا ہوں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…