بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

اپنی سلیکشن درست ثابت کروں گا، جنید

datetime 13  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف اچھی پرفارمنس کی امید رکھنے والے ٹیسٹ فاسٹ باو¿لر جنید خان نے کہا ہے کہ وہ موقع ملنے پر اپنے انتخاب کو درست ثابت کردیں گے۔
ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں جنید نے بتایا کہ وہ مکمل فٹ اور انگلینڈ سیریز کی بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں۔ جنید نے 2015 رائل لندن ون-ڈے کپ کیلئے مڈ سیکس کے ساتھ معاہدہ کر رکھا ہے۔ ’ان دنوں میں مڈل سیکس کیلئے کھیلتے ہوئے اپنی فارم بحال کر رہا ہوں‘۔ انہوں نے 2014 میں لنکا شائر کیلئے کھیلتے ہوئے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے دس میچوں میں 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ان کی اچھی پرفارمنس کی وجہ سے لنکا شائر نے ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ 2014 میں لنکا شائر کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرنے والے جنید کلب مداحوں میں بھی بے حد مقبول ہوئے۔ جنید نے بتایا کہ سری لنکا کے خلا ف ون ڈے سیریز میں موقع نہ ملنے پر وہ مایوس ہوئے۔تاہم، پر عزم باو¿لر نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس اور پرفارمنس کی مدد سے سلیکٹرز کا اعتماد جیت کر ٹیم میں واپس ا?ئیں گے۔ ’یقیناً میں بہت مایوس تھا لیکن وسیم اکرم نے میری حوصلہ افزائی کرتے ہوئے باو¿لنگ بہتر بنانے کیلئے مفید ٹپس دیں‘۔ یاد رہے کہ اپریل، 2011 میں ڈیبیو کرنے والے جنید نے اب تک52 ون ڈے میچوں میں 25.72 کی اوسط سے 78 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…