لاہور(نیوزڈیسک) شعیب ملک نے کپتانی کا خیال دل سے نکال دیا، انھوں نے کہا کہ میں اس بارے میں نہیں سوچ رہا، تمام کھلاڑی شاہد آفریدی کی قیادت میں متحد اورورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیت کرانھیں ریٹائرمنٹ پریادگارتحفہ دینا چاہتے ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شعیب ملک نے واضح کیا کہ میں کپتانی کے بارے نہیں سوچتا، شاہد آفریدی کی کرکٹ میں بڑی خدمات ہیں، تمام کھلاڑی ان کی قیادت میں متحد اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیت کر انھیں ریٹائرمنٹ پر یادگار تحفہ دینا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں، ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں طرز کی کرکٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں، سلیکٹرز نے جہاں بھی موقع دیاانتخاب درست ثابت کرنے کی کوشش کروں گا۔ شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ممالک ہیں، ہمسایوں کا حق رشتہ داروں سے بھی زیادہ ہوتا ہے، روایتی حریفوں کے مابین کرکٹ ضرورہونی چاہیے، امید ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے سیریزکے لیے گرین سگنل مل جائے گا،دونوں ممالک میں نہ صرف کرکٹ بلکہ تمام کھیلوں کے مقابلے ہونے چاہئیں۔آل راؤنڈرنے کہا کہ دورئہ سری لنکا میں تینوں فارمیٹ کی سیریز میں کامیابیاں کھلاڑیوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہیں، اس کا کریڈٹ ٹیم انتظامیہ اور پی سی بی حکام کو جاتا ہے۔شعیب ملک نے کہاکہ میری اہلیہ ثانیہ مرزا کو بھارتی حکومت کی طرف سے راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کے لیے منتخب کرنا اعزاز کی بات ہے،میں اس خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ انھوں نے کہا کہ فیملیز کے گراؤنڈ میں آنے سے پلیئرز کا حوصلہ بڑھتا ہے، یہ الگ بات ہے کہ میری ٹینس اسٹار اہلیہ کی مقبولیت کے سبب معاملہ سب کی نظروں میں آگیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
رضا ڈار، ا سحاق ڈار کا نواسہ ہے، غیر ملکی لڑکیوں سے 15 لاکھ ڈالرز وصول کیے گئے لیکن رضا ڈار نے لڑکی...
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی مارکیٹ سے ایک اور خوشخبری
-
جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل ختم،نوٹیفیکیشن جاری
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل
-
ایم ٹیگ کے بغیر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی معطل
-
’ایسا استقبال کہیں نہیں ہوا‘، عمران ہاشمی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف
-
پا کستان ،خواتین کے بعد مرد بھی ورک پلیس ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگے، ایک سال میں 521 مردوں نے ہراسگی...
-
لاہور میں نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام،مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات
-
زیر علاج بیٹی کے وارڈ سے نکالے جانے پر باپ نے چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی



















































