ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’کوہلی کی بیٹنگ سے ہرگز متاثر نہیں‘

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ وہ ورات کوہلی کی بیٹنگ سے ہرگز متاثر نہیں اور انہوں نے ہمیشہ خامیوں پر قابو پاتے ہوئے اپنی بیٹنگ کو بہتر بنایا ہے۔
شہزاد نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا ’نہ تو میں کسی انٹرنیشنل کرکٹر کی پیروی کرتا ہوں اور نہ کسی سے اپنا موازنہ پسند ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ مثبت ذہن کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں اور یقیناً اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر بنا سکتے ہیں۔ ’جب میں انڈر-19 سے آیا تو مجھ میں بہت جوش تھا لیکن جیسے جیسے آپ زیادہ کھیلتےاور کرکٹ کو سمجھنے لگتے ہیں تو آپ کو ٹیم کی خاطراپنے پ±ر خطر کھیل کو دبانا پڑتا ہے‘۔ شہزاد نے کہا کہ ان میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے اور وہ قومی ٹیم میں خصوصی جگہ پانے کے خواہش مند ہیں۔ ’میں تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کا خواہش مند ہوں لیکن میرا خواب ملک کیلئے 100 ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے‘۔ انہوں نے کہا جب تک آپ کرکٹ کھیلنے کے دوران لطف اندوز نہیں ہوتے اس وقت تک آپ اپنی پرفارمنس بہتر نہیں بنا سکتے۔ شہزاد نے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آفریدی نے ہمیشہ انہیں اپنا بھائی سمجھا اور انہوں نے ’لالہ‘ سے بہت کچھ سیکھا۔ احمد کے مطابق انہوں نے ہمیشہ مشکل کے شکار نوجوان کھلاڑیوں کی مدد کی کوشش کی۔ شہزاد نے ٹیسٹ بلے بازاور سابق کپتان یونس خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے نا صرف انہیں بڑا کھلاڑی بلکہ بڑا انسان بھی قرار دیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…