ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

قومی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ یکم ستمبرسے کرانے کی تیاریاں

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ یکم ستمبر سے شروع کروانے کی تیاریاں جاری ہیں، ملتان یا راولپنڈی ممکنہ وینیوز ہوسکتے ہیں،گولڈ ٹیمیں فائنل راو¿نڈ کھیلیں گی۔
سلورز کے کوالیفائنگ راو¿نڈ سے 2 سائیڈزکو پیش قدمی جاری رکھنے کا موقع ملے گا، ایونٹ بارشوں سے متاثر ہونے کے خدشات نے پی سی بی کو فکر میں مبتلا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کامیاب دورئہ سری لنکا کے بعد قومی کرکٹرز ان دنوں آرام کررہے ہیں، گرین شرٹس کو 24ستمبر سے 5اکتوبر تک زمبابوے میں 3ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز کھیلنا ہیں،اکتوبر اور نومبر میں یواے ای میں انگلینڈ کیخلاف مکمل سیریز ہوگی، بعد ازاں امارات میں ہی دسمبر میں بھارت کی میزبانی کرنا ہے۔
اگر بی سی سی آئی کو حکومت کی اجازت نہ ملی تو پی سی بی پلان بی کے تحت کسی اور ٹیم کو بلائے گا، نئے سال کے آغاز میں دورئہ نیوزی لینڈ اور بعد ازاں مارچ میں بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی شیڈول ہے، ان حالات میں ستمبر میں ایسا قومی ٹورنامنٹ کرانے کی گنجائش موجود ہے جس میں ٹاپ کرکٹرز بھی شریک ہوسکیں، ذرائع کے مطابق بی سی بی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کا آغاز یکم ستمبر سے کرانے پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے۔
میزبانی کیلیے ملتان اور راولپنڈی مضبوط امیدواروں میں شامل ہیں، البتہ پنجاب بھر میں جاری بارشیں حکام کیلیے تشویش کا باعث ہیں، حتمی فیصلہ 1،2 روز میں کرلیا جائے گا، ابتدائی طور پر تیار شدہ فارمیٹ کے مطابق ایونٹ میں گولڈ ٹیمیں براہ راست فائنل راو¿نڈ کھیلنے کی حقدار ہوں گی۔
سلورز کے کوالیفائنگ مقابلوں سے 2 ابتدائی سائیڈز کو پیش قدمی جاری رکھنے کا موقع ملے گا، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کا فروری میں انعقاد ہوگیا تو ماضی کے برعکس اس بار قومی سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلیے وقت باقی بچے گا نہ اس کی ضرورت محسوس ہوگی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…