ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

میسی نے بارسیلونا کو تاریخی فتح دلا دی

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تبلسی(نیوز ڈیسک)بارسیلونا نے اضافی وقت میں متبادل کھلاڑی پیڈرو کے گول کی وجہ سے یوئیفا سوپر کپ میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔جارجیا کہ دارالحکومت تبلسی میں بدھ کو کھیلے گئے فائنل میچ میں یورپا لیگ کے فاتح سیویلا کو چیمپیئنز لیگ کے فاتح بارسیلونا نے چار کے مقابلے پانچ گول سے شکست دی۔خیال رہے کہ اس جیت کے ساتھ بارسیلونا نے اے سی میلان کے پانچ بار اس خطاب کو جیتنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں چار چار گول کی برابری پر تھیں۔ بارسیلونا کے مایہ ناز کھلاڑی لیونل میسی نے بارسیلونا کی جانب سے دو گول کرکے اسے ابتدا میں ہی ایک گول کی سبقت دلا دی تھی پھر ریفینہا اور لوئی سواریز نے اسے 1 ۔ 4 کی برتری میں تبدیل کر دیا۔اس کے بعد سیویلا کی جانب سے جوز اینٹونیو، کیون گیمیرو کی پینلٹی اور کونوپلائینکا کے گول کی بدولت یہ کھیل اضافی وقت میں چلا گیا۔بارسیلونا کے کوچ اور تمام کھلاڑیوں نے فائنل وھسل کے ساتھ زبردست جشن منائے۔بارسیلونا اگر سپینش سپر لیگ جیت لیتا ہے تو وہ اس کی رواں سال کی پانچویں ٹرافی ہوگی۔یورپیئن چیمپیئن ہونے کی وجہ سے وہ دسمبر میں جاپان میں ہونے والے 2015 فیفا کلب ورلڈ کپ میں بھی شرکت کریں گے۔لیونل میسی کو ان کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔انھوں نے ساتویں اور 15 ویں منٹ میں دو شاندار گول کیے جبکہ ان کی فری کک پر متبادل کھلاڑی پیڈرو نے گول کرکے بارسیلونا کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…