لاہور(نیوز ڈیسک) چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر قائم ہے لیکن اسے اپنی حکومت اجازت درکار ہے اگر انہیں اجازت ملے گی تو ہی بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شہریار خان نے کہا کہ ان کا بھارتی کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطہ ہے، بی سی سی آئی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہونے والی ایم او یو پر برقرار ہے لیکن اسے حکومت کی اجازت درکار ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ ہونا چاہئے، امید ہے کہ دو تین ہفتوں میں بھارتی حکومت اپنی ٹیم کو اجازت دے دی گی۔چیرمین پی سی بی نے کہا کہ زمبابوے کے بعد دیگر ٹیموں کو بلانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن موجودہ حالات میں غیر ملکی ٹیمیں جلدی جلدی نہیں آئیں گی، آئندہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں نے پاکستان آنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے، ہانگ کانگ اورعمان کی ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار ہیں۔ زیادہ تر غیر ملکی ٹیمیں لاہور میں کھیلنے کو ترجیح دیتی ہیں لیکن ہانگ کانگ کی ٹیم کراچی میں کھیلنے کو تیار ہے تاہم آئی سی سی کے مستقل رکن ممالک کو بار بار پاکستان آنے کے لئے نہیں کہیں گے، ا±نھیں اس کا خود فیصلہ کرنا ہوگا، آئندہ 2 ہفتوں میں ٹیموں کے آنے کا معاملہ واضح ہوجائے گا