ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ٹیسٹ رینکنگ ؛ پاکستان کی تیسری پوزیشن خطرے میں پڑ گئی

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی تیسری پوزیشن خطرے میں پڑگئی، سری لنکا کیخلاف کلین سویپ سے بھارتی ٹیم جگہ چھین سکتی ہے، اس مقصد کیلیے آسٹریلیا کی انگلینڈ پر آخری ایشز میں فتح بھی درکار ہوگی۔وائٹ واش کی صورت میں ویرات کوہلی الیون کو ساتویں نمبر کی خفت سے دوچار ہونا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ کی سیریز کا آغاز بدھ سے ہورہا ہے،اس کا نتیجہ ٹیسٹ رینکنگ میں کئی ٹیموں کے اتار چڑھاؤ کا باعث بنے گا،اس وقت ویرات کوہلی الیون 97 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ میزبان ٹیم 92 پوائنٹس کیساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔اگر بھارتی ٹیم یہ سیریز 3۔0 سے جیت گئی اور آخری ایشز ٹیسٹ میں آسٹریلیا انگلینڈ کو مات دے تو پھر بھارت پاکستان سے تیسری پوزیشن چھین لے گا۔ 2۔1 سے سیریز میں کامیابی کی صورت میں بھارتی ٹیم کو 3 پوائنٹس ملیں گے۔ کلین سویپ پرسری لنکا کو8 پوائنٹس حاصل اور وہ پانچویں نمبر پر پہنچے گا، بھارت ایشز کے نتیجے سے قطع نظر 89 پوائنٹس کی وجہ سے ساتویں درجے پر چلا جائے گا۔سری لنکا کی سیریز میں 2۔1 سے فتح بھی اسے بھارت سے آگے لے جانے کے لیے کافی ہوگی۔ گذشتہ مرتبہ 2010 میں جب بھارت نے سری لنکا کا ٹور کیا تب سیریز 1۔1 سے برابر رہی تھی، اس بار بھی اگر ایسا ہوا تومیزبان کو صرف ایک پوائنٹ ملے گا جبکہ بھارت کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ اس سیریز کے ابتدائی 2 میچز کھیل کر سری لنکن ماسٹر بیٹسمین کمار سنگاکارا ریٹائر ہوجائیں گے۔وہ اس وقت بیٹسمینوں میں پانچویں نمبر پر موجوداور کیریئر کا اختتام زیادہ بہتر رینکنگ کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔ ٹاپ پر جوئے روٹ موجود ہیں،پاکستانی کے یونس خان کا ساتواں نمبر ہے۔ بولرزرینکنگ میں ڈیل اسٹین سرفہرست اور پاکستان کے یاسر شاہ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…