منگل‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت میں جنوبی افریقا کے 10 کھلاڑی خراب کھانے کی وجہ سے فوڈ پوائزن کا شکار

datetime 10  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنائی(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقا “اے” ٹیم کے 10 کھلاڑی ناقص کھانے کے باعث فوڈ پوائزن کا شکار ہوگئے۔بھارت کے شہر چنئی میں میزبان بھارت، جنوبی افریقا اور ا?سٹریلیا کی “اے” ٹیموں کے درمیان سہہ فریقی سیریز کھیلی جارہی ہے تاہم ناقص کھانا کھانے کے باعث پروٹیزٹیم کے 10 کھلاڑیوں کے فوڈ پوائزن کا شکار ہونے کے بعد ایونٹ آرگنائزرز نے سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا۔ جنوبی افریقا اور بھارتی “اے” ٹیم کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل ہی مہمان ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جس کے بعد میچ کے دوران مزید 6 کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں بھی فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا۔چنئی میں ایم اے چدھم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے کوائنٹم ڈی کوک کی سنچری کی بدولت 50 اوورز میں 245 رنز بنائے اور میچ میں 124 گیندوں پر 108 رنز بنانے والے ڈی کوک کو بھی بیٹنگ کے فوری بعد اسپتال جانا پڑگیا۔ مہمان ٹیم کے آدھے سے زائد کھلاڑیوں کے ہسپتال منتقل ہونے کے بعد میزبان بھارت کو 8 وکٹوں سے جیت دے دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…