کراچی(نیوز ڈیسک) عالمی نمبر2 محمد سجاد سمیت 10 قومی کھلاڑی 6 ریڈ عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فا ئنل مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔اعزاز کا دفاع کرنے والے بھارتی پلیئر پنکج ایڈوانی بھی راو¿نڈ16 کا ٹکٹ پانے میں کامیاب رہے، 32 کھلاڑیوں کا ناک آو¿ٹ راو¿نڈ پیرکوکھیلا جائیگا، اسی روز دوسرے را و¿نڈ کے بعد چاروں کوارٹرفائنلز بھی شیڈول ہیں جبکہ منگل کی صبح دونوں سیمی فائنلز اور شام کوفائنل کا انعقاد ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے تحت مقامی ہوٹل میں جاری آئی بی ایس ایف6 ریڈ عالمی اسنوکرچیمپئن شپ میں18مما لک کے 76کھلاڑیوں کے ایونٹ مین راو¿نڈ روبن لیگ مقابلوں کے اختتام پر14 میں سے ہر گروپ سے ٹاپ3،3 کھلاڑی سامنے آئے ، مجموعی طور پر ان 42 میں سے پہلے22کھلاڑیوں نے حتمی راو¿نڈ میں کھیلنے کا حق حاصل کرلیا، ان میں8 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل تھے، بعدازاں آخری 20 کھلاڑیوں کے درمیان میچزکے بعد مزید 10 کامیاب کھلاڑی ناک آو¿ٹ مرحلے میں رسائی کے حقدار بنے، ان میں2 پاکستانی بھی شامل ہوئے، سابق قومی چیمپئن محمد آصف ٹوبہ نے ہانگ کانگ کے لین ٹانگ ہواورقومی کیوئسٹ محمد بلال نے بھارت کے ساروکھتری کو شکست دیکر ناک آو¿ٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔لیگ مقابلوں میں کامیابی پانے والے کھلاڑیوں میںگروپ اے سے دفاعی چیمپئن پنکج ایڈوانی(بھارت)، کین ہو ماہ (ملائیشیا)، گروپ بی سے شہرام چنگیزی (پاکستان)، مین ہوئی لنگ (ہانگ کانگ)، گروپ سی سے عالمی نمبر2اور سیڈ 2محمد سجاد (پاکستان) ، لی چوان وائی (ہانگ کانگ)،گروپ ڈی سے بابر مسیح(پاکستان)، گروپ ای سے محمد رئیس سین زئی ( افغانستان ) ،علی العبیدی ( قطر) ، گروپ ایف سے فنگ وک وائی( ہانگ کانگ)، محمد ماجد علی(پاکستان)، گروپ جی سے محمد صالح( افغانستان)، گروپ ایچ سے محمد شہاب(متحدہ عرب امارات)، نادر خان سلطانی(افغانستان)، گروپ جے سے راہول اجے سانچیز (بھارت)، گروپ کے سے دھرمیندر (بھارت)، لین تانگ ہو(ہانگ کانگ)، گروپ ایل سے یانگ بنگ تاو(چین)، اسجد اقبال(پاکستان) ، گروپ ایم سے سہیل واحدی (ایران) ،گروپ این سے عامر سرکوش (ایران)، فیصل خان (بھارت)گروپ پی سے سابق عالمی چیمپئن محمد ا?صف (پاکستان)، حبیب صالح (بحرین) شامل ہیں۔دوسری جانب 6 ریڈ عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے12 کھلاڑیوں کے ویمنز ایونٹ کے راو¿نڈ روبن لیگ مقابلوں میں گروپ اے سے بھارت کی امی کمانی نے اپنے تمام پانچوں میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں شرکت یقینی بنائی، فلپائن کی ڈینسی سانتوس 5میں سے 4 میچوں میں کامیابی کی بدولت اس مرحلے میں پہنچیں، بھارت کی ارانتا سانچزنے 3 اور لٹویاکی تاتجانا واسل جیوا نے2 مقابلے جیتے ، گروپ بی میں ہانگ کانگ کی نگ ا?ن یی اپنے چاروں میچزمیں فتحیاب ہوکرکوارٹر فائنل میں شامل ہوئیں، بھارت کی ودیا پلے اورچترا میگماراجن نے 3،3میچز میں کامیابی پائی۔