سڈنی(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق قائد ای ین چیپل کا کہنا ہے کہ مائیکل کلارک کی ناقص فارم ایشز سیریز میں کینگروز کی شکست کا سبب بنی۔کپتان نے بہادری دکھانے کے بجائے توہم پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں نمبر پر بیٹنگ کی، بوڑھے بیٹسمینوں کا انتخاب خطرے کی گھنٹی ثابت ہورہا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک کالم میں کیا۔ آسٹریلیا کو ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست ہوئی تھی جس کے بعد سیریز میں 1-3 کے خسارے میں جانے سے وہ ایشز ٹرافی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ چیپل کا کہنا ہے کہ ایک ایشز سیریز کپتانوں کیلئے لفٹ میں سفر کرنے جیسا ہے، الیسٹرکک ٹاپ فلور پر پہنچ گئے ہیں جہاں پر تحائف اور انعام واکرام موجود ہیں جبکہ کلارک کولفٹ تہہ خانوں میں لے گئی ہیں جہاں پر کاٹھ کباڑ اور کچرا موجود ہے۔چیپل نے کہا کہ سیریز سے قبل میں اس بات کا تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ کلارک جیسے بہادر کپتان کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم دفاعی انداز رکھنے والے الیسٹرکک کی سائیڈ سے ہار جائے گی، کینگروز کو اپنے کپتان کی ناقص فارم کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا، جنھوں نے بہادری دکھانے کے بجائے توہم پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ میچ میں خود کو پانچویں پوزیشن پر ڈراپ کیا۔ چیپل نے سلیکٹرز کو بھی خبردار کیا کہ نوجوانوں کے بجائے ڈومیسٹک سرکل میں رنز اسکور کرنے والے بوڑھے بیٹسمینوں کا انتخاب مستقبل کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
مائیکل کلارک کی ناقص کارکردگی کینگروز کی شکست کا سبب بنی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی















































