لاہور(نیوز ڈیسک ) پی سی بی کے چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے بہترین ٹیم کی سلیکشن کے لئے منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو ایک دوسرے پر اعتماد کرنا پڑے گا، ٹی ٹوئینٹی کپتان شاہد آفریدی کو آرام دینے کا کوئی پروگرام نہیں۔ ہارون رشید نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں وسیم اکرم کے زیر نگرانی فاسٹ بولرز کے کیمپ کا دورہ کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہارون رشید کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کی ٹریننگ سے نوجوان کھلاڑیوں میں بہتری آئی ہے جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اچھی ٹیم کی تشکیل کے لئے ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو ایک دوسرے پر اعتماد کرنا چاہئے۔
ٹی ٹوئنٹی کے کپنان شاہد آفریدی کو آرام دینے کے حوالے سے چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ یہ تمام افواہیں ہیں۔ ابھی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے تشکیل کے مراحل میں ہے اس لئے شاہد آفریدی کا ٹیم کے ساتھ رہناضروری ہے۔ محمد عامر کے سلیکشن کے بارے میں ہارون رشید کا کہنا تھا کہ یہ باتیں قبل از وقت ہیں۔ ابھی تو عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی حصہ نہیں لیا۔ انہیں ٹیم میں شامل کرنےسے قبل ان کی فٹنس اور فارم کا جائزہ لیا جائے گا۔ محمد ڈومیسٹک سطح پر اچھی کارکردگی دکھائی تو ستمبر میں ان کی ٹیم میں واپسی کے لئے دروازے کھل جائیں گے۔
آفریدی کو آرام نہیں دیا جا رہا: چیف سلیکٹر
9
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں