منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مصباح الحق دسمبر میں پاک بھارت سیریز کے لیے بے تاب

datetime 9  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) مصباح الحق دسمبر میں پاک بھارت سیریز کیلیے بے تاب ہیں، ٹیسٹ کپتان کا کہنا ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے دور رکھا جائے، دیگر کھیلوں کے باہمی مقابلے ہوسکتے ہیں تو کرکٹ میں کیوں نہیں؟پاکستان سپر لیگ سے کرکٹرز کو مالی فائدہ اور صلاحیتیں نکھارنے کا موقع حاصل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی حملوں کے بعد سے پاک بھارت کرکٹ سیریز تعطل کا شکار ہے، فیوچر ٹور پروگرام کے تحت دونوں ممالک کو رواں برس دسمبر میں سیریز کھیلنا ہے، پی سی بی مقابلوں کا انعقاد یواے ای میں کرنے کا خواہاں مگر بھارتی ہٹ دھرمی ایک بار پھر رکاوٹ بنتی جارہی ہے، گورداس پور میں پولیس اسٹیشن پر حملے کو جواز بناتے ہوئے کھیلنے سے انکار کیا جانے لگا، اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہاکہ کھیلوں کو سیاست سے دور رکھا جائے۔
دونوں الگ، الگ چیزیں ہیں، خطے میں کرکٹ کے فروغ کیلیے پاک بھارت سیریز کا انعقاد بیحد ضروری ہے، روایتی حریف ایکشن میں ہوں تو نہ صرف دونوں ممالک کے عوام بلکہ دنیا بھر میں شائقین کی نظریں مرکوز ہوتی ہیں، انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دیگر کھیلوں کے مقابلے ہورہے ہیں تو باہمی کرکٹ کیوں نہیں ہوسکتی؟
مصباح الحق نے پاکستان سپر لیگ کے قطر میں انعقاد کیلیے کوششوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایونٹ سے قومی اور ڈومیسٹک کرکٹرز کو مالی فائدے کے ساتھ بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع بھی ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ سری لنکاکا ان کے گھر میں شکار کرنے کے بعد اگلا ہدف یواے ای میں انگلینڈ کیخلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں کامیابی ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…