ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی نژاد آسٹریلین بلے باز عثمان خواجہ کوئینز لینڈ کے کپتان مقرر

datetime 9  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (آن لائن) پاکستانی نژاد آسٹریلین بلے باز عثمان خواجہ کو آئندہ سیزن کیلئے کوئینز لینڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ عثمان خواجہ ، جیمز ہوپس کی جگہ لیں گے جو کہ گزشتہ موسم گرما میں اپنے عہدے سے علیحدہ ہوگئے تھے۔ اس سلسلے میں کوئینز لینڈ کرکٹ چیئرمین جم ہولڈنگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عثمان خواجہ نے کوئینز لینڈ میں شمولیت کے بعد سے متعدد مواقع پر اپنی صلاحیتیں ثابت کی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اس کی سوچ میں پختگی کا بھی عنصر واضح طور پر موجود ہے۔ وہ کھیل کے بارے میں متاثر کن انداز میں سوچتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ گروپ میں شامل تمام لڑکے اسے پسند کرتے ہیں اور اس کی عزت کرتے ہیں، اسی لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔عثمان خواجہ2012میں نیوساؤتھ ویلز سے کوئینز لینڈ منتقل ہوئے تھے۔ ان دنوں وہ آسٹریلیا اے کے بھی کپتان کے طور پر دورہ بھارت میں مصروف ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…