ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سری لنکا کا بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان

datetime 8  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوز ڈیسک)سری لنکا نے بھارت کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنا 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ لنکن ٹیم میں ان کیپڈ لیفٹ فارم فاسٹ باؤلر وشوا فرنینڈو کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ شامندا ایرنگا اور سرنگا لکمل فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ سری لنکا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 12اگست سے ہوگا اور اس سیریز کی خاص بات اسٹار بلے باز کمار سنگاکارا کی ریٹائرمنٹ ہے، جو بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ہمیشہ کے لئے رخصت ہو جائیں گے۔ فرنینڈو کو 2014ء میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، تاہم انہیں ڈیبیو کرنے کا موقع نہیں ملا تھا۔ ایرنگا اور لکمل کی عدم دستیابی کے باعث دھمیکا پراساد اب سری لنکن فاسٹ باو لرز کو لیڈ کریں گے، تاہم اسپنرنز اٹیک میں رنگناہیراتھ، دلروون پریرا اور تھارندو کوشال اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…