اسلام آباد(نیوزڈیسک) کوہ قراقرم میں پھنسی ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کوہ پیما کو پاک فوج نے بچا لیا۔ پاک فوج کی ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کوہ پیما کو بچانے کی فوٹیج ایک نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ برفانی طوفان میں پھنسی کوہ پیما ونیسا اوبرین کے ٹو چوٹی سر کرنا چاہتی تھی۔ پاک فوج کی خصوصی ایوی ایشن “فییر لیس فائیو ٹیم” نے خاتون کوہ پیما کو ریسکیو کیا۔ برطانوی خاتون کوہ پیما کا ساتوں براعظم تیز ترین رفتار میں سر کرنے کا عالمی ریکارڈ ہے۔ کوہ پیما ونیسا اوبرین نے ایک نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا پاک فوج کی “فییر لیس فائیو ٹیم” نے مشکل ترین صورتحال میں بچایا۔ کے ٹو سر کرنے کی کوشش میں ہماری ٹیم کے جاپانی اور نیپالی ارکان زخمی ہوئے پاک فوج نے ہماری ٹیم میں زخمی ہونے والے ساتھیوں کو سی ایم ایچ سکردو پہنچایا۔ ونیسا اوبرین کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اور برف کے پگھلنے کی وجہ سے کے ٹو سر کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ پاک فوج کی “فییر لیس فائیو ٹیم” ایوی ایشن میں کوئی ثانی نہیں رکھتی