ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سرفرازاحمد تنازع کی ’’فائل بند‘‘کرنے کا فیصلہ

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) پی سی بی نے سرفرازاحمد تنازع کی فائل بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، کپتان اور کوچ سے باضابطہ جواب طلبی کا ارادہ ترک کر دیا گیا ہے۔اعلیٰ حکام نے میڈیا اور عوامی دباؤ پر یہ اعلان کیا تھا مگر ساتھیوں سے مشورہ دیا کہ جیتی ہوئی ٹیم کی مینجمنٹ سے ایسا سلوک مناسب نہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو سری لنکا سے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں نہیں کھلایا گیا، گوکہ پاکستان نے سیریز جیت لی مگر ملک میں طوفان کھڑا ہو گیا کہ نائب کپتان کو کیسے ڈراپ کر دیا؟ میڈیا اور عوام کے دباؤ میں آکر چیئرمین پی سی بی شہریارخان اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کپتان شاہد آفریدی اور کوچ وقار یونس سے اس ضمن میں استفسار کا عندیہ دیا تھا، ذرائع نے بتایا کہ بورڈ میں ہی اس بات کی شدید مخالفت سامنے آئی۔بعض آفیشلز نے مشورہ دیا کہ جیتی ہوئی ٹیم کیساتھ ایساکرنا ٹھیک نہ ہو گا، وقار اور آفریدی ویسے ہی ان دنوں میڈیا اورسابق کرکٹرز کی تنقید کا شکار بنے ہوئے ہیں،ایسے میں بورڈ نے اگر ان سے باضابطہ جواب طلبی کی تو مزید دباؤ کا شکار ہو جائیگا،اس سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی مہم کمزور پڑ سکتی ہے۔
شہریار ہفتے کو انگلینڈ سے لاہور پہنچنے کے بعد پیر سے دفتر جائینگے، وہ غیر رسمی ملاقات کیلیے تینوں طرز کے کپتانوں کو بلا سکتے ہیں، کوچ وقار یونس آسٹریلیا سے واپسی کے بعد ان سے ملیں گے، اس موقع پر مستقبل کے منصوبے زیرغور آئینگے۔ دوسری جانب کوچ اور کپتان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میڈیا کے ذریعے تمام حقائق سامنے لا چکے، سرفراز کو نہ کھلانا کوئی بہت بڑا مسئلہ نہ تھا، اس فیصلے میں منیجر نوید اکرم چیمہ بھی شریک رہے،وہ بھی بتا سکتے ہیں کہ وکٹ کیپر کو کسی ذاتی عناد کا نشانہ نہیں بنایا گیا



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…