اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں شرکت یقینی بنانے سے 1 فتح کی دوری پر

datetime 20  جولائی  2015 |

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرنے سے صرف ایک فتح کی دوری پر رہ گیا ہے اور مزید ایک میچ میں فتح اسے نہ صرف سیریز میں کامیاب بنا دے گی بلکہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا پروانہ بھی تھما دے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم، سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دینے کے بعد آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر چکی ہے۔ اس فتح سے قومی ٹیم کو آئی سی سی سی رینکنگ میں مزید دو پوائنٹس ملیں گے جس سے اس کے مجموعی پوائنٹس 87 سے بڑھ کے 89 ہو جائیں گے اور یہ ویسٹ انڈیز سے ایک درجہ اوپر آٹھویں پوزیشن پر آ جائے گا۔ اگر پاکستان سری لنکا کے خلاف چوتھا میچ جیت گیا تو سیریز تین ایک سے اس کے نام ہو جائے گی اور اسی کے ساتھ ہی 2017 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں اس کی شرکت کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں شرکت کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان ون ڈے رینکنگ میں پہلی آتھ میں سے کسی ایک پوزیشن پر ہو۔ جو آتھ ٹیمیں 30 ستمبر 2015 تک رینکنگ میں پہلی آتھ پوزیشنز پر ہوں گی، وہی ایونٹ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…