اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

پاکستان نے بھارت سے اعزازچھین لیا

datetime 11  جولائی  2015 |

دبئی(نیوزڈیسک)پاکستان نے بھارت سے اعزازچھین لیا. پاکستان سری لنکا سے ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جیت کر ایک روزہ میچ جیتنے والی ٹیموں میں دوسرے نمبر پر آگیا۔آئی سی سی ریکارڈ کے مطابق ون ڈے میچز کی تاریخ میں آسٹریلیا 856 میچز میں سے 529 میں کامیابی حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہے جب کہ پاکستان نے سری لنکا سے ون ڈے سیریز کا پہلامیچ جیت کر بھارت سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے اور اس طرح پاکستان نے 844 میچز میں سے 477 ون ڈے مقابلے جیتے جس سے پاکستان کی کامیابی کا تناسب 54 فیصد سے زیا دہ ہے۔بھارت نے 884ون ڈے میچز میں سے 446 میچز اپنے نام کیے اور 392 میں شکست سے دوچار ہونا پڑا جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 731 مقابلوں میں 373 میچز اپنے نام کرکے چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔ سری لنکا 753 میچز میں سے 356 میں کامیابی حاصل کرکے پانچویں پوزیشن پر ہے جب کہ جنوبی افریقا نے 537 میچز میں سے 332 میں کامیابی حاصل کی ہے اور انگلینڈ نے 650 میں سے 312 میچز اپنے کیے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…