اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

ومبلڈن گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ، راجر فیڈرر اور اینڈی مرے نے کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا

datetime 7  جولائی  2015 |

لندن (نیوزڈیسک)برطانوی دارالحکومت لندن میں جاری ومبلڈن گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ میں راجر فیڈرر اور اینڈی مرے کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا دفاعی چیمپیئن نواک جاکووچ کا پری کوارٹر فائنل میچ خراب روشنی کی وجہ سے روکنا پڑا ماضی میں سات مرتبہ ومبلڈن جیتنے والے سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر نے روبرٹو بوٹیسٹا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر 13ویں بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔انھوں نے یہ میچ چھ دو، چھ دو اور چھ تین کے سکور سے جیتا اور وہ کوارٹر فائنل میں جائلز سمنز سے مقابلہ کریں گے۔فتح کے بعد انہوںنے کہاکہ یہ ایک اچھا مقابلہ تھا۔ میرا آغاز اچھا تھا اور ممکنہ طور پر روبرٹو اپنا بہترین کھیل نہیں دکھا پا رہے تھے۔فیڈرر کے علاوہ کوارٹر فائنل میں پہنچنے والوں میں برطانیہ کے اینڈی مرے کا نام بھی شامل ہے جو ایوو کالووچ کو شکست دے کر لگاتار آٹھویں مرتبہ اس مرحلے تک پہنچے ۔2013 میں ومبلڈن جیتنے والے 28 سالہ مرے کو چھ فٹ 11 انچ قد کے حامل کارلووچ کی تیز سروس سے پریشانی کا سامنا تو رہا تاہم انھوں نے تین گھنٹے تین منٹ تک جاری رہنے والا یہ میچ سات چھ ¾چھ چار ¾ پانچ سات اور چھ چار کے سکور سے جیت لیا۔اینڈی مرے کو کوارٹر فائنل میں کینیڈا کے واسک پوسپل کا سامنا کرنا پڑا۔فیڈرر اور مرے کے برعکس دفاعی چیمپیئن نواک جاکووچ کو پری کوارٹر فائنل میچ میں سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا ۔ جب خراب روشنی کی وجہ سے جاکووچ اور کیون اینڈرسن کا میچ روکا گیا تو مقابلہ دو، دو سیٹس سے برابر تھا عالمی نمبر ایک جاکووچ اس میچ میں ابتدائی دو سیٹس ٹائی بریکر پر ہارنے کے بعد کھیل میں واپس آئے اور تیسرا اور چوتھا سیٹ جیت کر مقابلہ برابر کیا۔تین گھنٹے اور چار منٹ کے کھیل کے بعد امپائر نے گزشتہ روز نو بجے خراب روشنی کی وجہ سے کھیل ملتوی کر دیا ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…