اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی ہاکی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی ذمہ دار پاکستان ہاکی فیڈریشن ہے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کوچ قومی ہاکی ٹیم شہنازشیخ نے کہا کہ ٹیم کو نفسیاتی اور معاشی بحران کا سامنا ہے، ہاکی پلیئرزکو نا کنٹریکٹ ملتا ہے اورنا ہی ان کے معاشی مسائل کاکوئی حل ہے، انہیں ہاکی کھلاڑیوں کوڈیلی الاونس بھی نہیں دیا جاتا،قومی کھلاڑی اگرہاکی لیگ نہ کھلیں تو بھوکے مرجائیں، سب کو چاہیے کہ ٹیم کے حق میں بات کی جائے، حکومت نے 6 سے 8 ماہ پہلے نوٹس لیا ہوتا تو آج نتائج مختلف ہوتے، وزیراعظم کو چاہیے کہ تمام اولمپینز کو بٹھا کرحل نکالیں 6 سال سے بہت تماشاہورہاہے اب اس کاحل نکالنا ہے۔قومی ہاکی ٹیم کیکوچ کا مزید کہنا تھا کہ جب انہوں نے کوچنگ شروع کی تو قومی ہاکی ٹیم عالمی رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر تھی وہ 8 ماہ میں ٹیم کو 8 ویں نمبرپر لے آئے، 6 سال سے بہت تماشا ہورہا ہے،اب اس کا حل نکالنا ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے ان کا معاہدہ 2016 تک ہے، ہم اولمپکس نہیں کھیلیں گے تو ان کا اس عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی ذمہ دار پی ایچ ایف ہے، شہنازشیخ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
عید میلادالنبیؐ کب ہوگی؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
لاہور؛ گھر کی دہلیز پر کھڑی خاتون کے ساتھ فحش حرکت، ویڈیو کی مدد سے ملزم گرفتار
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ



















































