جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پالی کیلے ٹیسٹ میں پاکستان کا جیت کی طرف سفر، مزید 147 رنز درکار

datetime 7  جولائی  2015 |

پالی کیلے(نیوزڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کو پالی کیلے ٹیسٹ میں جیت کے لئے 377 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں قومی ٹیم نے شان مسعود اور یونس خان کی سنچریوں کے بدولت 2 وکٹ کے نقصان پر 230 رنز بنالئے جب کہ ٹیم کو جیت کے لئے مزید 147 رنز درکار ہیں۔پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روزسری لنکا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 313 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد قومی ٹیم کو جیت کے لئے 377 رنزکا ہدف ملا جس کے جواب میں قومی ٹیم نے مایوس کن انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور 2 بیٹسمین 13 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد اوپننگ بلے باز شان مسعود اوریونس خان نے انتہائی ذمہ دارانہ انداز اپناتے ہوئے لنکن بولرز کی خوب پٹائی کی اور دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ پر217 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے اپنی اپنی سنچریاں بھی مکمل کرلی ہیں۔ چوتھے روز کھیل کے اختتام تک شان مسعود 114 اور یونس خان 101 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے سرنگا لکمل اوردھمیکا پراساد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سری لنکا نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو کپتان انجیلو میتھیوز 77 اور چندیمل 39 رنزکے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چھٹی وکٹ پر 117 رنز کی شراکت قائم ہوئی تو 278 کے مجموعے پر چندیمل 67 رنز بنانے کے بعد عمران خان کا شکار ہوگئے جب کہ دھمیکا پرساد صفر، تھرندو کشال 8 ، انجیلو میتھیوز122، سورنگا لکمل صفر رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے عمران خان نے 5، راحت علی نے 3، یاسر شاہ 2 اوراحسان عادل نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ سری لنکا نے اپنی پہلے اننگز میں 278 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 215 رنز بنا سکی تھی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…