جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پالی کیلے ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی محتاط بیٹنگ

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پالی کیلے(نیوز ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کو پالی کیلے ٹیسٹ میں جیت کے لئے 377 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں پاکستان کی مایوس کن آغاز کے بعد محتاط بیٹنگ جاری ہے۔پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روزسری لنکا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 313 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد قومی ٹیم کو جیت کے لئے 377 رنزکا ہدف ملا جس کے جواب میں قومی ٹیم نے مایوس کن انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا اوراوپننگ بلے باز احمد شہزاد بغیر کوئی رنز بنائے سرنگا لکمل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ شان مسعود اوراظہرعلی نے دوسری وکٹ پر رنز بنانا شروع کئے تو 13 کے مجموعی اسکور پر اظہرعلی بھی 5 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ جلد دو وکٹیں گرنے کے بعد شان مسعود اور یونس خان کی جانب سے محتاط انداز میں بیٹنگ جاری ہے جب کہ دونوں کھلاڑی اپنی نصف سنچریاں مکمل کرچکے ہیں جس کے بعد قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 146 تک پہنچ گیا۔ سری لنکا کی جانب سے سرنگا لکمل اوردھمیکا پراساد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل سری لنکا نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو کپتان انجیلو میتھیوز 77 اور چندیمل 39 رنزکے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چھٹی وکٹ پر 117 رنز کی شراکت قائم ہوئی تو 278 کے مجموعے پر چندیمل 67 رنز بنانے کے بعد عمران خان کا شکار ہوگئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز دھمیکا پرساد بھی اگلی ہی گیند پر عمران خان کا شکار بننے کے بعد پویلین لوٹ گئے جب کہ تھرندو کشال 8 رنز ہی بنا سکے، انجیلو میتھیوز122، سورنگا لکمل صفر رنز بنا سکے اور نوان پرادیپ 4 رنز کے ساتھ ناٹ ا?و¿ٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے عمران خان نے 5، راحت علی نے 3، یاسر شاہ 2 اوراحسان عادل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے اپنی پہلے اننگز میں 278 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 215 رنز بنا سکی تھی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…