ایڈمنٹن(نیوزڈیسک) اون گول ویمن ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی لارا بیسٹ نے کیا جس سے انگلش ٹیم ہار گئی یعنی پچیس سال بعد ورلڈکپ فائنل کھیلنا ان کے لئے بس ایک خواب ہی رہا۔ خیال رہے کہ فٹ بال جیسے جوشیلے بھڑکیلے کھیل میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا۔ اس سے پہلے کئی با ر اون گول کی وجہ سے بہت سی ٹیمیں عالمی سطح پر سرخرو ہونے میں ناکام رہیں۔ 12 جولائی 2014ء ورلڈ کپ میں برازیل کے مشہور زمانہ ڈیفنڈر مارسیلو نے کروشیا کے خلاف ڈیفنس کی ناکام کوشش کرتے ہوئے بال کو اپنے ہی گول میں ڈال کر کھیل کا نقشہ ہی بدل دیا تھا۔ فٹ بال کی تاریخ میں ابھی تک ورلڈ کپ میچوں کے دوران ٹوٹل 41 اون گول ہو چکے ہیں جبکہ تاریخ میں پہلا اون گول 16 جولائی 1930ء کو میکسیکو اور چلی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران ہوا۔ سب سے زیادہ5 آؤن گول کرنے کا اعزاز بلغاریہ کے پاس ہے۔