کولمبو(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ اہم بیٹسمینوں کے آؤٹ ہوجانےکےباعث ہم میچ میں واپس نہیں آسکے،ہم اچھاکھیل رہے تھے لیکن سری لنکا میں پرفارمنس اتنی اچھی نہیں رہی۔کولمبو ٹیسٹ میں شکست کے بعد مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگلے میچ کی وکٹ دیکھ کر وہاب ریاض کا متبادل منتخب کریں گے،راحت علی بھی ایک آپشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاسرشاہ اوراظہرعلی اچھااضافہ ہیں ،دونوں ہرمیچ میں بہترہورہے ہیں۔