ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت کےخلاف میچ کے ہیرو مستفیض نے محمد عامر کو آئیڈیل قرار دےدیا

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(نیوزڈیسک) بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے بنگلہ دیشی ہیرو مستفیض الرحمان نے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو اپنا آئیڈیل قرار دےدیا۔ مستفیض الرحمان کا کہنا ہے کہ انہیں سپاٹ فکسنگ سکینڈل سے فرق نہیں پڑتا، محمد عامر ان کے آئیڈیل ہیں اور رہیں گے۔ واضح رہے کہ 19 سالہ مستفیض الرحمان نے بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔ انہوں نے پہلے ہی میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ انہیں مستقبل کا سپر سٹار قرار دیا جا رہا ہے۔بنگلہ دیشی میڈیا سے گفتگو میں مستفیض الرحمان نے کہا کہ میں محمد عامر کو اپنا آئیڈیل مانتا ہوں اور ان جیسی ہی بولنگ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ خوشی ہے کہ پہلے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی۔ باقی میچوں میں بھی ایسی ہی کارکردگی دکھا کر بنگلہ دیش کو ون ڈے سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…