گال (نیوز ڈیسک) پاکستانی ٹیم گال ٹیسٹ میں 417 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی ہے ،اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 300 رنز بنائے تھے ، سری لنکا کی جانب سے جے کے سلوا نے شاندار سنچری سکور کی اور 125 رنز سکور کئے ، ان کے علاوہ کمارا سنگاکارا نے 50 رنز کی اننگز کھیلی ، پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور ذوالفقار بابر نے تین تین اور یاسر شاہ اور محمد حفیظ نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ، پاکستان نے سری لنکا کی پہلی اننگز کے جواب میں اپنی باری کا آغاز کیا تو اسے شروع سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، محمد حفیظ 2 اور احمد شہزاد 9 رنز پر پویلین لوٹ گئے ، یونس خان نے 47 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو سہارا دیا مصباح الحق صرف 20 رنز بنا سکے ، اسد شفیق نے 131 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کے علاوہ سرفراز احمد بدقسمت رہے اور 96 رنز بنا کر دھمیکا پرساد کی گیند پر بولڈ ہوگئے ، ذوالفقار بابر نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 60 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے ، جنید خان نے 6 رنز بنائے اور ا?ﺅٹ نہیں ہوئے ، سری لنکا کی جانب سے پریرا نے 4 ،پرساد نے 3 ،پردیپ نے 2 اور ہیراتھ نے ایک کھلاڑی کو ا?ﺅٹ کیا ، پاکستان کو سری لنکا پر 117 رنز کی برتری حاصل ہے۔