بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کرس گیل نے فضا میں اڑتے ڈرون کے پرخچے اڑادیئے

datetime 16  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک ) دنیائے کرکٹ میں اپنی جارحانہ بیٹنگ اور بلند و بالا چھکوں کی بارش کرنے والے دو بلے بازوں کرس گیل اور کیون پیٹرسن کے درمیان فضا میں بلند چھوٹے سے ڈرون کو گرانے کا چینلج پڑ گیا اور کئی کوششوں کے بعد بلآخر کرس گیل نے ڈرون کے پرخچے اڑا کر یہ چیلنج جیت لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کے اسٹار کھلاڑی کرس گیل اورسلیکٹرز کے عتاب کا شکار انگلش کھلاڑی کیون پیٹرسن کیربین پریمئر لیگ کی پروموشن کے لیے سمرسٹ کے میدان میں موجود تھے کہ اسی دوران کرس گیل نے پیٹرس کو فضا میں بلند ڈرون کو ہٹ کرنے کا چیلنج کردیا جس کےبعد دونوں کھلاڑیوں نے فائرنگ مشین سے بولنگ کا فیصلہ کیا اور باری باری ہٹ لگانا شروع ہوگئے۔دونوں کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے تاک تاک کر ڈرون کا نشانہ لینا شروع کردیا جب کہ وہاں بیٹھے تماشائیوں کے دلوں کی دھڑکنیں بھی تیز ہونا شروع ہوگئیں، اسی دوران کیون پیٹرسن کا چوتھا شاٹ ڈرون کے انتہائی قریب سے گزر گیا جس کے بعد بلند و بالا چھکے مارنے والے کرس گیل نے اپنا چوتھا شاٹ لگایا جس کے بعد گیند گیل کےبلے سے گولی کی رفتاری سے نکلتی ہوئی ڈرون سے جا ٹکرائی اور اسے نیچے گرادیا جس پر کرس گیل خوشی سے کھل اٹھے جب کہ پیٹرسن دیکھتے ہی رہ گئے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…