جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان سری لنکامیں تاریخ بدلنے کیلئے پرعزم

datetime 14  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوزڈیسک )پاکستان نے سری لنکا میں تاریخ بدلنے کا عزم کر لیا، ٹیم ٹیسٹ سیریز فتوحات کا 10سالہ قحط ختم کرنے کی خواہاں ہے۔
کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ مختلف قومی ٹیموں کے ساتھ13بار آئی لینڈزکا دورہ کر چکا،بہت کم ہی فتوحات ملی ہیں۔اس بار آسانی سے جیتنے کی کوشش کریں گے۔ سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی میدان پر گرین کیپس کو شکست دینا آسان نہیں ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی کپتان مصباح الحق نے سری لنکا میں10سال بعد روٹھی فتح کو منانے کا عزم ظاہر کیا،انھوں نے کہا کہ اے سائیڈ سمیت مختلف قومی ٹیموں کے ساتھ 13بار آئی لینڈزکا دورہ کرنے کا موقع ملا لیکن بہت کم ہی سیریز میں کامیابی کا تاج سر پر سجاکر وطن واپس گئے ہیں۔
گذشتہ چند ٹورز میں ناکامی سبق سیکھنے کیلئے کافی ہے، کنڈیشنز سے واقف ہونے کی وجہ سے اس بار کوشش کریںگے کہ پرانی غلطیاں نہ دہرائیں، اندازہ ہے کہ میزبان ٹیم سخت مقابلہ کریگی لیکن ماضی کی شکستوں کا ازالہ کرنے کیلئے جان لڑادیںگے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اسپن بولنگ بہتر طور پر کھیلنے والے بیٹسمینوں کی خدمات حاصل ہیں، سری لنکن کنڈیشنز سے ہم آہنگی اور تکنیک میں بہتری کیلیے اچھا ہوم ورک بھی کیا، مثبت نتائج کیلئے پرامید ہیں۔
سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز نے کہا کہ ٹیم نوجوانوں اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج ہے، جیہان مبارک کی واپسی میں میری ذاتی پسند کا عمل دخل نہیں، یہ سلیکٹرز اور مینجمنٹ کا مشترکہ فیصلہ تھا، انھوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں کوشل پریرا کو موقع دینے کے حوالے سے ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، میتھیوز نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی میدان پر پاکستان کو شکست دینا آسان نہیں ہوتا، ہم ملنے والے ہر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…