اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

نئے ٹیلنٹ کومواقع فراہم کرنیکی ٹھان لی،شہریارخان

datetime 13  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان نے نئے ٹیلنٹ کو زیادہ انٹرنیشنل مواقع فراہم کرنے کی ٹھان لی،چیئرمین پی سی بی شہریارخان کاکہنا ہے کہ آئندہ سال اے اور انڈر 19 ٹیمیں 3، 3غیر ملکی دورے کرینگی، سیریز کی میزبانی کیلئے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں۔
آسٹریلوی ویب سائٹ کو ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہاکہ رواں سال پاکستانی اے ٹیم نے سری لنکا کا دورہ کیا، میرے لیے بڑی حیران کن بات تھی کہ 4سال میں ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو پہلی بار بیرون ملک صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا، اب اس ضمن میں اپنی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے کام کررہے ہیں،آئندہ سال پاکستان کی اے اور انڈر19ٹیموں کیلئے3،3ٹورز کا شیڈول طے کیاگیا ہے۔
ویمنز ٹیم کو بھی اس نوعیت کے مواقع فراہم کرینگے، انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئے میدان میں اتارنے سے قبل نئے ٹیلنٹ کو انٹرنیشنل سطح پر مقابلوں کا تجربہ دلانا اشد ضروری ہے،امید ہے کہ دیگر ملک بھی اپنی اے ٹیموں کو پاکستان بھجوانے کا فیصلہ کرینگے جس سے نوجوان پلیئرزکو صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ زمبابوے کے دورے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں کھل گئیں، اچھے ماحول میں سیریز نے سیکیورٹی خدشات ختم کر دیے، انھوں نے تصدیق کی کہ ممکنہ ٹور کے حوالے سے سری لنکا سے رابطے میں ہیں۔
بورڈ کے سربراہ کے بیان کو دیکھتے ہوئے سیریز کے امکانات انتہائی روشن ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان نے زمبابوین ٹیم کے دورے کے موقع پر سری لنکن بورڈ کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین سداتھ ویٹمنی کو بطور مہمان بلایا تھا۔ شہریار خان نے کہا کہ مہمان آفیشل سیکیورٹی، شائقین کی تعداد اور جوش و جذبے کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے تھے، ہم سری لنکن ٹیم کے دورے کیلیے پرامید ہیں لیکن ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…