جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

یواے ای میں پاکستان سپرلیگ کرانیکی تیاری

datetime 13  جون‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک )پاکستان سپر لیگ یو اے ای میں کرانے کی تیاری شروع ہو گئی، زمبابوے سے سیریز کے کامیاب انعقاد نے بھی پی سی بی کو ملکی سیکیورٹی پر اعتماد نہیں بخشا، بورڈ نے اس نوعیت کے ایونٹس کرانے میں خاص شہرت رکھنے والی فرم کی خدمات حاصل کرلیں،حکام کو5 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مشورہ مل گیا،آئندہ سال فروری میں انعقاد کی کوشش ہوگی۔
پاکستان سپر لیگ کا منصوبہ2 بار التوا کا شکار ہوچکا، سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے بعد نجم سیٹھی کے دور میں بھی کوئی خاص پیش رفت نہ ہوسکی، اب ایک بار پھر منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے۔
پی سی بی نے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کیلئے ایک فرم کی خدمات حاصل کر لی ہیں، وہ دنیا بھر میں ایسے فٹبال، بیس بال اور دیگر ایونٹس کرانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے،بورڈ کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ کنسلٹنٹ کمپنی نے پاکستان کی اولین ٹی ٹوئنٹی لیگ کو 5ٹیموں تک محدود رکھتے ہوئے یو اے ای میں انعقاد کرانے کا مشورہ دیا ہے۔
زمبابوے کیخلاف سیریز کی کامیاب میزبانی کے باوجود ایونٹ ملک میں نہ کرا کے بورڈ خود ہی دیگر ٹیموں کی آمد کا راستہ بند کر دیگا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز اور بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے درمیان فروری میں3ہفتے کا وقت ہے،اس دوران نامور کرکٹرز کی خدمات حاصل ہونگی، مجوزہ فارمیٹ میں ڈبل لیگ کی بنیاد پر مقابلوں کے بعد ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان فائنل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان،ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد پی ایس ایل کے آئندہ سال انعقاد میں خاص دلچسپی لے رہے ہیں،اس حوالے سے تجاویزگورننگ بورڈ کے اجلاس میں بھی زیر غور آئیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…