جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ذوالفقارکی گیندوں پرآئی لینڈرز چکرا گئے

datetime 13  جون‬‮  2015
DUBAI, UNITED ARAB EMIRATES - OCTOBER 26: Zulfiqar Babar of Pakistan celebrates after taking the wicket of Brad Haddin of Australia during Day Five of the First Test between Pakistan and Australia at Dubai International Stadium on October 26, 2014 in Dubai, United Arab Emirates. (Photo by Ryan Pierse/Getty Images)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوزڈیسک ) ٹور میچ میں ذوالفقار بابرکی چکمہ دیتی گیندوں پرآئی لینڈرز چکرا گئے، پاکستان نے بورڈ پریذیڈنٹ الیون کو241 رنز پر ٹھکانے لگا دیا، لیفٹ آرم اسپنر نے6شکار کرتے ہوئے افادیت ثابت کردی،مہمان سائیڈ6رنز کی معمولی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی،4وکٹ پر217رنز بنانے والی میزبان سائیڈ نے آخری 6وکٹیں صرف 24رنز کے سفر میں گنوا دیں،کوشل سلوا نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری جڑی، اپل تھارنگا 35 اور جیہان مبارک 28رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں گرین کیپس نے ایک وکٹ پر27رنز بنالیے، محمد حفیظ ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف 8رنز پر بولڈ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کولمبو میں سہ روزہ ٹور میچ کے دوسرے دن سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون نے ایک وکٹ پر 44 رنز سے جوابی اننگز دوبارہ شروع کی، وہاب ریاض نے اپل تھارنگا(35) کو وکٹ کیپر سرفراز احمد کا کیچ بنوایا تو مجموعی اسکور 62 تھا، دوسرے اینڈ پر کوشل سلوا نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا، جیہان مبارک کے ساتھ اوپنر 63 رنز کی شراکت قائم کرنے میں کامیاب ہوئے،انھیں 28پر ذوالفقار بابر نے بولڈ کیا، دنیش چندیمل 22 رنز بنانے کے بعد اسپنر کا دوسرا شکار بنے،کیچ اظہر علی کے ہاتھوں میں محفوظ ہوا، ایک موقع پر میزبان ٹیم کے4 وکٹ پر217 رنز مضبوط پوزیشن کی غمازی کر رہے تھے۔
یوں محسوس ہوتا تھا کہ بیٹسمین بڑی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے تاہم مہمان اسپنرز نے تباہی مچاتے ہوئے ارادے ناکام بنا دیے، ذوالفقار بابر نے ملنڈا سری وردنا کی اننگز کا26رنز پر اختتام کرنے کیلیے یونس خان سے معاونت حاصل کی،اگلی ہی گیند پر نیروش ڈکویلا بغیر کھاتہ کھولے اظہر علی کو کیچ دے بیٹھے، نسالا کمیگی 12رنز ہی بناپائے تھے کہ ذوالفقار اور یاسر شاہ کے گٹھ جوڑ کا شکار بن گئے۔
میزبان ٹیم کی اننگز کو استحکام دینے والے کوشل سلوا نے اپنی سنچری تو مکمل کرلی لیکن صرف ایک رن کا مزید اضافہ کرنے کے بعد یاسر کی گیند یونس خان کو تھماکر پویلین لوٹ گئے، ذوالفقار بابر نے وشوا فرنانڈو(4) کو میدان بدر کرنے کیلیے عمران خان کی مدد لی،کیسن راجیتھا اسکوررکو زحمت بھی نہ دے پائے تھے کہ یاسر شاہ نے ایل بی ڈبلیو کردیا،اننگز241پر تمام ہوگئی،آخری 6 وکٹیں صرف 24رنز کے سفر میں گریں، ایک موقع پر خسارے میں نظر آنے والے گرین کیپس صرف 6 رنز کی معمولی برتری پانے میں کامیاب ہوگئے۔
ذوالفقار بابر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 31 رنز دے کر 6کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، یاسر شاہ نے 2 شکار کیے،وہاب ریاض اور جنید خان ایک،ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے، پہلی اننگز میں247رنز بنانے والی پاکستانی ٹیم کو محمد حفیظ دوسری بار بھی اچھا آغاز فراہم نہ کرپائے،کمیگی نے8 رنز پر بیلز فضا میں بکھیر دیں،احمد شہزاد کے بجائے اوپنر بھیجے جانے والے شان مسعود(15) نے دن کے اختتام تک وکٹ بچائے رکھی۔
ان کے ساتھ اظہر علی3رنز سے ہفتے کو اننگز کا دوبارہ آغاز کریںگے، پاکستان کا مجموعی اسکور27 اور برتری 33 رنز کی ہوچکی ہے، مہمان بیٹسمین 17 جون سے شیڈول گال ٹیسٹ سے قبل زیادہ سے زیادہ پریکٹس کے موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرینگے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…