جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

عبدالقادرسعیداجمل کی حمایت میں بول پڑے

datetime 12  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) عبدالقادر نے سعید اجمل کی حمایت میں آواز اٹھا دی، ان کا کہنا ہے کہ آف اسپنرکو مزید مواقع فراہم کیے جائیں، سابق اسٹار کے مطابق سیاسی کشیدگی کا نزلہ پاک بھارت سیریز پر گرانے سے گریز کرنا دونوں ممالک کی کرکٹ کے مفاد میں ہوگا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے ایک انٹرویو میں کہاکہ پاکستانی فاسٹ بولرز کے مقابل زمبابوے کو بڑے اسکور بناتے دیکھ کر مایوسی ہوئی، سری لنکن ٹیم ہوم گراﺅنڈز پر سخت حریف ہے، ہمیں کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، انھوں نے کہا کہ کنڈیشنز کے پیش نظر سعیداجمل کو نئے ایکشن کے ساتھ صلاحیتں آزمانے کا موقع دینا چاہیے تھا، پی سی بی میں کچھ لوگ میرٹ کے بجائے ذاتی پسند نا پسند کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں، یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
ایک سوال پر عبدالقادر نے کہا کہ پاک بھارت مقابلے ایشز سے بھی زیادہ توجہ کا مرکز بنتے ہیں، دسمبر میں شیڈول سیریز کا انعقاد ضرور ہونا چاہیے، اگر کسی وجہ سے میچز پاکستان میں کرانا ممکن نہیں تو یواے ای میں بھی میزبانی کی جاسکتی ہے، حالیہ سیاسی کشیدگی کا نزلہ سیریز پر گرانے سے گریز کیا جائے تو دونوں ممالک کی کرکٹ کے مفاد میں ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دوستی کا ہاتھ بڑھایا مگر جواب میں بھارت نے لفظی جنگ شروع کرنے کا وطیرہ اپنایا ہے،نریندر مودی کو پہلی بار وزارت عظمی ملی،انھیں بہتر قدم اٹھانا چاہیں جس سے لوگ اچھے الفاظ میں یاد رکھیں، انھوں نے ہی قبل ازیں بیان دیا تھا کہ پڑوسی ممالک میں تعلقات کی بہتری کیلئے کرکٹ سیریز کی بحالی کا فیصلہ کرلیا ہے،اب اپنے وعدے کا پاس رکھتے ہوئے معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…