جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

گراس روٹ لیول سے اچھا ٹیلنٹ تلاش کیا جاسکتا ہے، جاوید میانداد

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کراس روٹ لیول سے کرکٹ میں اچھا ٹیلنٹ تلاش کیا جا سکتا ہے کو چنگ کیمپ سے کھلاڑل اپنی بنیادی ٹیکنک بہتر کر سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیدیم کراچی میں جاری 21ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ فری کرکٹ کوچنگ کیمپ کے دورے کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر سابق چیف سلیکٹر معین خان ، ممتاز مبصرقمر احمد، ڈاکٹر سید عمران علی شاہ ، مسزاسما علی شاہ ، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر، ظہیر احمد شخ، مثیر ربانی، نصرت فہیم، سعید خان، جاوید ±قدیر، تبسم آفتاب، ندیم کمال،عتیق الرحمن اور تنویرالحق بھی موجود تھے۔ سابق چیف سلیکٹر معین خان نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ محنت اور لگن سے کوچنگ کے عمل کو جاری رکھیں۔آج کے دور میں اسطرح کے فری کوچنگ کسی نعمت سے کم نہیں ہیں ۔انھوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کوچنگ کیمپ کا پودا لگایا تھا۔وہ آج تناور درخت بن گیا ہے اور اس کو جاری رکھنے پر میں مسزاسما علی شاہ ، ڈاکٹر سیدعمران علی شاہ اور ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ممتاز کرکٹ مبصرقمر احمد نے کہا کہ مجھے آج یہاں آکر بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ماضی کی طرح ابھی بھی کوچنگ کیمپ کے شرکا میں وہی جوش و خروش اور سیکھنے کا عزم دکھائی دے رہا ہے۔ ڈاکٹر سید عمران علی شاہ اور مسزاسما علی شاہ نے کہا کہ ہمیںفخر ہے کہ ہمارے کوچنگ کیمپ سے اب تک مقددکرکٹرزقومی سطح پر ملک کا نام رو شن کررہے ہیں اوریہ سلسلہ انشا اللہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ اسپورٹس کنسلٹینٹ سندھ اسپورٹس بورڈ شیرربانی اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظہیر احمد شیخ نے اس موقع پر کھلاڑیوں کو ضروری ٹپس دیں اور کہا کہ کیمپ کے شرکا کو چنگ کیمپ سے بھر پور استفادہ کریں، اس کیمپ سے ٹیلنٹ برآمد ہوگا اور با صلاحیت کھلاڑی مستقبل میں قومی سطح پر ملک کا نام روشن کرینگے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…