جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم عدم تحفظ کا شکار

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روسیو(نیوزڈیسک) ویسٹ انڈیز میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم عدم تحفظ کا شکار ہو گئی، حکام نے سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے کھلاڑیوں کوانتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کردی ، گذشتہ روز ٹیسٹ ٹور کی کوریج کیلئے آنے والے رپورٹر کو نامعلوم افراد نے روسیو میں لہولہان کرکے لوٹ لیا، اسی رات ایک کینگرو شائق کا بھی چوروں سے واسطہ پڑا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے روسیو میں پہلے ٹیسٹ میں میزبان ویسٹ انڈیز کو صرف تین دن میں شکست دی تھی،اب اپنے ملک سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی پر حملے کے بعد ٹیم پریشان ہوگئی ہے۔ یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا جب صحافی ڈینیئل بریٹنگ پر ٹیم ہوٹل کے قریب ہی چاقوﺅں سے لیس2 نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، وہ اس وقت اے ٹی ایم سے کیش نکال رہے تھے،ڈاکوﺅں نے انھیں نیچے گرایا اور والٹ و موبائل فونز بھی چھین لیے، اس دوران ان کے سر پر کٹ لگا، ناک پر چوٹ اور جسم کے مختلف حصوں پر خراشیں بھی آئیں۔اسی رات روسیو میں ہی ایک اور واقعے میں ایک آسٹریلوی شائق کو بھی زدوکوب کرنے کے بعد لوٹ لیا گیا۔ ان واقعات نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خدشات پیدا کردیے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…