لندن (نیوز ڈیسک)فیفا کے صدر سیپ بلاٹر فٹبال کی تاریخ کے بدترین سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے محض دو دن بعد ہی مسلسل پانچویں بار فیفا کے سربراہ مقرر ہوئے ہیں۔ امریکہ اور یورپ بھر کی مخالفت مول لینے کے باوجود بھی فیفا صدارت سنبھالنے میں کامیابی نے دنیائے فٹبال کو ورطہءحیرت میں ڈال دیا ہے۔ ہر زبان پر بس ایک ہی سوال ہے کہ سیپ بلاٹر کی ناک کے نیچ کے کرپشن کا بازار گرم رہا۔150ملین ڈالر رشوت میں دیئے گئے اور انہیں معلوم نہ ہوا، یہ کیسے ممکن ہے؟ اس سوال کا جواب بہت آسان ہے۔ سیپ بلاٹر نے اپنے رویئے سے خود کو اس عہدے کیلئے بہترین انتخاب ثابت کیا ہے۔ اس بارے میں نائجیریا کی ساکر فاو¿نڈیشن کے سربراہ اماجو پننک کہتے ہیں کہ وہ سیپ بلاٹر کے پہلی بار فیفا سربراہ منتخب ہونے کے صرف ایک برس بعد1999میں ان سے ملے تھے۔ اس وقت سیپ بلاٹر نے کہا تھا کہ وہ افریقہ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ فیفا میں شامل چھوٹی ریاستیں خود کو اہم سمجھیں۔ اماجو نے یہ بیان انتخابی عمل کے دوران دیا تھا اور اس موقع پرایسی ہی گواہیوں کی بھرمار تھی۔ سیرالیون میں ایبولا وائرس کی وبا پھوٹنے پر سب سے پہلے امدادی چیک روانہ کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ سیپ بلاٹر تھے۔ سپورٹس تجزیہ کار بریٹ فاریسٹ کہتے ہیں کہ سیپ بلاٹر بے حد چالاک ہیں۔ وہ کرپٹ ہیں یا نہیں، یہ تو وقت ثابت کرے گا تاہم حقیقت یہ ہے کہ وہ بے حد چالاک کھلاڑی ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ وہ دنیا کو کیسے خرید سکتے ہیں۔ سیپ بلاٹر نے افریقی ممالک کو اپنا ہمنوا چھوٹے چھوٹے ترقیاتی پروجیکٹس کے ذریعے بنایا ہے۔ انہوں نے ترقی پذیر ممالک میں2011سے 2014کے بیچ پانچ کھرب 70ارب ڈالر کے ترقیاتی پروجیکٹس کیلئے فنڈز فراہم کئے ہیں۔ یہ سیپ بلاٹر ہی تھے جن کی بدولت افریقہ کو پہلی بار فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا۔ یہ علیحدہ قصہ ہے کہ ان کا سرمایہ پوری طرح فٹبال کی ترقی کیلئے استعمال نہ ہوا اور اس کا بڑا حصہ جیبوں میں گیا تاہم ان اقدامات نے سیپ بلاٹر کو افریقہ میں فٹبال کے خدا کا درجہ دے دیا ہے۔
کرپشن سکینڈ ل کے باوجود سیپ بلاٹر فیفا صدرکیسے بنے؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لفظ اضافی ہوتے ہیں
-
ایلون مسک کا کورونا ویکسین سے متعلق سنسنی خیز دعویٰ
-
گیس لوڈ شیڈنگ کا توڑ مل گیا! اب سلنڈر نہیں، پانی سے چلنے والا چولہا آگیا
-
اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا پھر کیا چیز رکاوٹ بنی؟ایران نے بتا دیا
-
2 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا
-
سونا سستا ہو گیا
-
گرمی اور بجلی لوڈشیڈنگ کا توڑ: مفت سولر پینل کا حصول اور آسان
-
پاکستانی حکام کی موجودگی میں ڈھائی گھنٹے طویل مذاکرات ، ابتدائی بات چیت اور ماحول مثبت رہا
-
گھر سے سودا لینے کیلئے جانے والی 19 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
-
زہریلا حلوہ کھانے سے دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
-
جے ڈی وینس کا طیارہ تاخیر سے کیوں پہنچا، نارمل روٹ سے سفر کیوں نہیں کیا ، پاکستان سے پہلے کہاں قیام...
-
امریکا نے سابق ایرانی نائب صدر معصومہ ابتکار کے بیٹے ، بہو اور پوتے کا ویزا ختم کردیا
-
رجب بٹ کی ویڈیو وائرل! بڑا دعویٰ سامنے آگیا
-
’جلد ہی تمہیں 4 ڈالر والا پیٹرول یاد آئے گا‘ قالیباف کا ٹرمپ پر طنز اور نئی وارننگ



















































