اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

میری خواہش ہے پاکستان اسکواش میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے ، جہانگیر خان

datetime 30  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان کی جانب سے ملک میں باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے لیے کاوشیں جاری ہیں، نئے چیمپئن تلاش کرنے کے پروگرام کے تحت زیر تربیت 6 جونیئر کھلاڑی ملائیشیا جارہے ہیں جہاں وہ پیر سے شروع ہونے والے پینانگ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کے مواقع فراہم کرنے کا مقصد تجربے میں اضافہ کرنا ہے، غیرملکی دوروں سے ان میں اعتماد بھی آئے گا۔انھوں نے کہا کہ میری کوشش اور خواہش ہے کہ پاکستان اسکواش میں اپنا کھویا ہوا عالمی مقام دوبارہ حاصل کرے جس کیلیے نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانا ضروری ہے، اس ضمن میں خصوصی پروگرام کے تحت ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کا انتخاب کرکے انھیں تمام تر سہولیات فراہم کرتے ہوئے تربیت دینے کا سلسلہ جاری ہے،امید ہے کہ اس منصوبہ بندی کے نتیجے میں پاکستان کو عالمی سطح کے کھلاڑی میسر آسکیں۔یکم تا 6 جون تک شیڈول انٹرنیشنل جونیئر ایونٹس میں عباس شوکت انڈر19 ایونٹ میں شرکت کریں گے، 3 کھلاڑی منصور زمان، مہران جاوید اور کاشف آصف انڈر17 ایونٹ کا حصہ بنیں گے، عون عباس انڈر 15 ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کی جانچ کرائیں گے جبکہ حطیفہ ابراہیم انڈر 11 ایونٹ میں کارکردگی کا امتحان دیں گے۔ جہانگیر خان کی زیر نگرانی تربیت پانے والے ان کھلاڑیوں کا انتخاب اہلیت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ پروگرام کے ڈائریکٹر سعید خان نگران اور آصف خان کوچ کی حیثیت سے ملائیشیا جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…