اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

فاسٹ باﺅلر فضل محمود کی 10ویں برسی 30مئی کو منائی گئی

datetime 30  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوز ڈیسک)کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کی شناخت کرانے والے اوول کے ہیرو فضل محمود کو دنیا سے رخصت ہوئے 10برس بیت گئے ہیں۔ لیجنڈری فاسٹ باولر فضل محمود 18فروری 1928کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد ارض وطن کو جب ٹیسٹ کرکٹ کا درجہ ملا، تو اپنے پہلے ہی دورہ بھارت کے دوران لکھنو ٹیسٹ میں انہوں نے شاندار باو?لنگ کی اور 12وکٹیں لے کر پاکستان کو پہلی فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 1954میں انگلینڈ کے دورے کے دوران اوول ٹیسٹ میں گوروں کو اپنی گیندوں پر تگنی کا ناچ نچا کر 12کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور کامیابی سمیٹ کر دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت کا سبب بنے۔ 1956میں کراچی میں آسٹریلیا کے خلاف 13، جبکہ 1959میں ڈھاکہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 12وکٹیں حاصل کیں۔ یوں 10سالہ کیریئر کے دوران انہوں نے 34ٹیسٹ کھیل کر 139وکٹیں لیں اور 620رنز بنائے۔ وہ کرکٹ کو خیر باد کہنے کے بعد پنجاب پولیس سے منسلک ہوئے اور ڈی آئی جی کے عہدے تک پہنچے۔ مرحوم نے کتابیں بھی تحریر کیں، زندگی کے آخری ایام میں وہ گوشہ نشینی اختیار کر گئے تھے اور 30مئی 2005کو 78برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ پاکستان کرکٹ کے لئے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…