بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اسپن بولنگ کوچ پیس ہتھیار چمکانے کیلئے نیا طریقہ چن لیا

datetime 29  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کے دوران اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد پیس ہتھیار چمکانے کی کوشش کرتے رہے،محمد سمیع، وہاب ریاض اور جنید خان پر خصوصی توجہ دی گئی، بیٹسمین ہیڈ کوچ وقار یونس کی زیرنگرانی پریکٹس کرتے نظر آئے، زمبابوے کے تمام بولرز نے آرام کیا۔
تفصیلات کے مطابق ہوم سیریز کے اب تک تینوں میچز میں پاکستانی بولرز متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے،ان حالات میں جمعرات کو نیٹ پریکٹس کے دوران میزبان ٹیم کی پیس بیٹری خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی، میدان کے وسط میں اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے فاسٹ بولرز محمد سمیع، وہاب ریاض اور جنید خان کے ساتھ طویل سیشن کیا،انور علی بیٹسمینوں کو پریکٹس کراتے رہے۔
محمد سمیع کو وکٹ کا نشانہ بنانے اور یارکرز کی مشق کرائی گئی، اس دوران اظہر علی بھی بیٹنگ ختم کرکے تینوں پیسرز کے قریب آگئے،کپتان نے چند منٹ تک مشتاق احمد کے ساتھ بات چیت میں اگلے میچ کی حکمت عملی پر غور کیا، بعد میں وہ بولرز سے بھی گفتگو کرتے رہے، فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن نے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ ایک الگ سیشن کیا، اظہر علی، شعیب ملک اور حماد اعظم سمیت بیٹسمین باری باری ہیڈ کوچ وقار یونس کی نگرانی میں نیٹ پر آتے رہے،انھیں پریکٹس کرانے والوں میں محمد عرفان، راحت علی، احسان عادل اور انڈر19بولرز بھی شامل تھے۔
اسد شفیق میدان کے وسط میں اضافی پچ پر بیٹنگ کوچ گرانٹ لیوڈن کی رہنمائی میں کریز سے باہر نکل کر اسٹروکس کھیلنے کی پریکٹس کرتے نظر آئے۔ دوسری جانب زمبابوے کے بولرز میدان میں تو آئے لیکن سائے میں بیٹھے رہے، البتہ بیٹسمین ڈیو واٹمور کی نگرانی میں بھرپور پریکٹس میں مصروف رہے،بعدازاں فیلڈنگ سیشن میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا،2 میچز کی پابندی کا شکار ایلٹن چگمبرا نے ٹریننگ میں حصہ لینے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…