اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

باہمی سیریز؛پاکستانی بورڈ بھارتی سرد مہری پر برہم

datetime 24  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین پی سی بی شہریار خان پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بی سی سی آئی کی سرد مہری پر برہم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود پاکستان نے 1999 میں دورہ کیا،سیاست کرکٹ تعلقات کو تباہ کررہی ہے۔چیئرمین پی سی بی شہر یار خان دورہ بھارت میں بی سی سی آئی حکام سے ملاقاتوں کے بعد دسمبر میں یو اے ای میں سیریز کی میزبانی کے حوالے سے پ±ر امید تھے، مگر اب مایوسی کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔
اس کی وجہ بھارتی بورڈ کے سینئر آفیشل راجیو شکلا کا بیان ہے جس میں انھوں نے کہاکہ ”فی الحال باہمی کرکٹ کی بحالی کے امکانات نہیں، حتمی فیصلے کیلیے دونوں ممالک کے بورڈز میں کچھ شرائط طے پانا باقی ہیں، بھارت نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کے حق میں نہیں ہے“ اس حوالے سے ”ایکسپریس نیوز“ کے پروگرام اسپورٹس آور میں شہریار خان نے کہا کہ 1999 میں شیوسینا نے پچ کھود دی تھی۔
مگر پاکستانی ٹیم نے نامساعد حالات کے باوجود دورے سے انکار نہیں کیا کیونکہ ہم کھیلوں میں سیاست کو ملوث کرنے کے حق میں نہیں، کرکٹ کو اس کی اسپرٹ کے مطابق ہی کھیلنا چاہیے، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے نفرت نہیں کرتے، مگر سیاست ہی کرکٹ کے روابط کو تباہ کررہی ہے۔
پاک بھارت سیریز نہ صرف مالی لحاظ سے منافع بخش بلکہ کھیل میں بہتری کے حوالے سے بھی فائدہ مند ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کے دور میں سیریز جیتنے کی صورت میں بڑا بونس دینے کی پالیسی اپنائی گئی تھی جس سے کپتان اور کھلاڑی خوش نہیں ہیں، وہ ہر میچ میں فتح پر انعام چاہتے ہیں، اس حوالے سے جلد فیصلہ کرکے پلیئرز کے ساتھ ایک سال کے معاہدے کرلیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…