اسلام آباد (نیوزڈیسک) چھ سال بعد آخر کار پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھل گئے اوراس کاوش میں تمام افراد نے اپنی اپنی حیثیت میں اہم کردار ادا کیا۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے مایہ ناز کمنٹیٹر اور کھلاڑی کا کہنا تھا کہ انہیں بیرون ملک کمنٹری کے لئے بہت آفرز تھیں لیکن انہوں نے ان سب کو ٹھکرا دیا کیونکہ پاکستان میں ایک لمبے عرصے کے بعد کوئی ٹیم آرہی تھی اور وہ یہ تاریخی موقع ضائع نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ پاکستان میں رہ کر کمنٹری کریں اور اپنے لوگوں کے ساتھ یہ وقت گزاریں۔ انہوں نے عوام کے جوش و خروش کی بھی بہت تعریف کی اور کہا کہ انہیں یہ سب بہت اچھا لگا۔یاد رہے کہ رمیز راجہ ان چند کمنٹیٹروں میں سے ہیں جن کی کرکٹ کمنٹری کو دنیا بھر میں بہت پسند کیا جاتا ہے ا ور ساتھ ہی انہیں بہت بھاری معاوضہ بھی ملتا ہے۔