بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

صف اول کے انڈین کھلاڑی پاکستان آنے سے انکار کردینگے، سنیل گواسکر

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق ہندوستانی کپتان سنیل گاواسکر نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم پر 2009 کے حملے کے بعد زیادہ تر صف او¿ل کے ہندوستانی کھلاڑی پاکستان کے دورے سے انکار کردیں گے۔خیال رہے کہ گاواسکر کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب پاکستان میں گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوئی۔گاواسکر نے زمبابوے کے دورے کو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں ایک چھوٹا قدم قرار دیا۔سابق ہندوستانی کپتان نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے بورڈز کچھ بھی فیصلہ کریں لیکن میں نہیں سمجھتا کہ اگر آپ آج ان سے پوچھیں گے تو وہ پاکستان جاکر کھیلنے کو تیار ہوجائیں گے، جو کچھ 2009 میں ہوا اس کے بعد زیادہ تر کھلاڑی کھیلنے سے انکار کردیں گے۔’جب ان سے دورہ زمبابوے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک چھوٹا قدم ہے۔ ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے جس کے بعد کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوگئی ہے۔’تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ تجربہ پاکستان شائقین کے لیے بہترین رہا ہوگا جنہوں نے اتنے عرصے بعد اپنے ہیروز کو براہ راست اپنے ملک کے گراو¿نڈ پر دیکھا۔مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک جبکہ سری لنکن کھلاڑیوں سمیت کئی زخمی ہوگئے تھے۔حملے کے بعد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ معطل ہوگئی تھی جو گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد بحال ہوئی۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…