اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی کوچ اولیمپئن محمد انور نے کہا ہے کہ ملک میں قومی ریسلنگ چیمپئن شپ سے پہلوانی کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا اور اس کھیل کی ترقی کے لئے حکومت کو سکول اور کالجز کی سطح پر نوجوان کو تربیت دینے کے لئے اہم اقدامات کرنے چاہئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 61 ویں قومی ریسلنگ چیمپئن شپ 29 مئی سے الفتح سپورٹس کمپلیکس، فیصل آباد میں شروع ہوگی ،جس میں ملک بھر سے 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان ریلوے، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پنجاب، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں 8 ویٹ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں 57 کلوگرام،61 کلوگرام،66 کلوگرام،70 کلوگرام،75 کلوگرام،86 کلوگرام،97 کلوگرام،120 کلوگرام شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ منیجرز میٹنگ 28 مئی کو ہوگی اور کھلاڑیوں کے ویٹ بھی اسی روز کئے جائیں گے، انور نے مزید بتایا کہ چیمپئن شپ کے انتظاما ت آئندہ چند روز میں مکمل کر لئے جائیں گے اور یہ چیمپئن شپ مصنوعی روشنیوںمیں کھیلی جائےگی۔