بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پاک زمبابوے ٹی ٹونٹی ، وکٹ بیٹنگ کیلئے فیورٹ ہے

datetime 22  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاک زمبابوے کھلاڑیوں کے بیٹ اور بال کا تال میل آج رنگ جمائے گا ، اس سے پہلے موسم کیا منظر بتائے گا اور وکٹ اب کیا اثر دکھائے گا سب اہم ہے۔ ہر سو پاک زمبابوے کرکٹ کے چرچے ہیں آج کے دلچسپ میچ کے موسم پر بات کی جائے تو شائقین کی طرح وہ بھی خاصی گرم جوشی کا مظاہرہ کرنے والا ہے۔ کرکٹ کے بخار نے لاہور کے موسم کو مزید گرم رکھنے کی نوید سنا دی ہے جہاں آج کا موسم اپنی پوری آب و تاب دکھائے گا وہیں سورج بھی بھر پور لشکارے مارے گا۔ آج درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری رہے گا جبکہ شام کے وقت شیڈول پاک زمبابوے میچ کے دوران 20 درجہ کمی کے ساتھ اپنی موجودگی کا احساس دلائے گا۔ قذافی سٹیڈیم کی وکٹ کو بیٹنگ کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے ، چھ سال سے یہی پچ صرف ڈومیسٹک ایونٹس کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے مگر انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے آج بھی ہری بھری ہے۔ پاکستان میں کرکٹ ٹمپریچر کی حدت اور شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ میچ سے 2 دن قبل ہی ہاو¿س فل ہو گیا۔ ساٹھ ہزار شائقین کی گنجائش رکھنے والا یہ سٹیڈیم کرکٹ مداحوں کے جوش سے آج لبریز ہو گا۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…